(25) اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفر ینش سے بن آدم کو خبر دی ہے کہ وہ اپنے انبیاء ورسل کو ان کے پاس بھیجا کرے گا، جو اس کی آیتیں انہیں سنا یا کریں گے، تو جو کوئی تقوی اور اصلاح کی راہ اختیار کرے گا قیامت کے دن اسے کوئی خوف وغم لاحق نہیں ہوگا، اور جو کوئی اس کی آیتوں کو جھٹلائے گا، اور کبر وعناد سے کام لے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔