(27) بخاری ومسلم وغیرہما نے مسیب بن حزن مخزومی اور ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ یہ آیت رسول اللہ کے چچا ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی جب تک مجھے منع نہ کردیا جائے میں ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتارہوں گا تو سورۃ التوبہ کی آیت 113 نازل ہوئی جس میں آپکو مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا کرنے سے روک دیا گیا اور سورۃ القصص کی یہ آیت نازل ہوئی کہ آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔