فهرس الكتاب

الصفحة 2132 من 6343

(56) ابن اسحاق، ابن جریر اور ابن ابی حاتم وغیرھم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ کفار قریش نے رسول اللہ سے کہا، اگر ہم چاہیں تو تمہارے قرآن جیسا کلام لاسکتے ہیں اور اس وقت تمہارا یہ دعوی باطل ہوجائے گا کہ یہ اللہ کا کلام ہے اور تمہاری نبوت کی صداقت کی دلیل ہے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا، آپ ان سے کہہ دیجیے کہ اگر تمام انسان اور جن جمع ہو کر کوشش کریں کہ وہ قرآن جیسا کلام لے آئیں، تو وہ ایسا نہیں کرسکیں گے اس لیے کہ یہ اللہ کا کلام ہے جو اس نے بذریعہ وحی اپنے بندے اور رسول محمد پر نازل کیا ہے۔ اور زمانہ گواہ ہے کہ چودہ صدی گزر گئی اور کوئی شخص قرآن جیسا کلام نہیں لاسکا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت