فهرس الكتاب

الصفحة 2813 من 6343

سورۃ النور مدنی ہے، اس میں چونسٹھ آیتیں اور نو رکوع ہیں۔

نام: آیت (35) (اللہ نور السموات والارض) سے ماخوذ ہے، صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں کہ اس سورت میں اللہ کے نور کو ایک مثال کے ذریعہ اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ اس سے بنی نوع انسان کو اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے، اسی لیے اس کا نام سورۃ النور رکھا گیا ہے۔

زمانہ نزول: یہ سورت مدنی دور میں غزوی بنی المصطلق کے بعد نازل ہوئی تھی، جو محمد بن اسحاق صاحب کتاب السیرۃ کی روایت کے مطابق شعبان 6 ھ میں واقع ہوا تھا، اس کی دلیل یہ ہے کہ اسی غزوہ سے واپسی میں مدینہ منورہ پہنچنے سے پہلے مشہورواقعہ افک پیش آیا تھا، یعنی ام المومنین عائشہ کی عفت و پاکدامنی پر منافقوں کے سردار عبداللہ بن ابی بن سلول نے تہمت دھری تھی، جس کی تفصیل اس سورت میں موجود ہے۔

اس سورت میں پردہ، اور مسلمان مردوں اور عورتوں کی عفت و پاکدامنی کی حفاظت سے متعلق بہت سے مسائل بیان کیے گئے ہیں، جو اسلامی سوسائٹی کا طرہ امتیاز ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت