فهرس الكتاب

الصفحة 4765 من 6343

(16) قوم عاد، یعنی قوم ہود (علیہ السلام) کی ہلاکت بھی اپنے اندر نشان عبرت رکھتی ہے، جب ان کی سرکشی حد سے متجاوز ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کرنے کے لئے ایک ایسی تیز و تند ہوا کو ان پر مسلط کردیا جس میں کسی طرح کی کوئی خیر نہیں تھی، یعنی اللہ نے وہ ہوا چلائی ہی تھی صرف قوم عاد کو ہلاک کرنے کے لئے چنانچہ وہ ہوا جس روح اور جس چیز کو بھی لگی، وہیں ڈھیر ہوگئی، تمام لوگ ہلاک ہوگئے، ان کے مویشی مر گئے اور ان کے سارے اسباب زندگی تباہ برباد ہوگئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت