(4) جو لوگ اللہ کی طرف سے نازل شدہ کتاب و سنت کی اتباع کرتے انہیں دھمکی دی گئی ہے، کہ تم سے پہلے بھی بہت سی بستیوں والوں نے ہمارے رسولوں مخالفت کی اور ان کی تکذیب کی، تو ہمارے عذاب نے انہیں رات کو سونے کی حالت میں ( جیسا کہ قوم لوط کے ساتھ ہوا) یادن میں دوپہر کو آرام کرتے وقت (جیسا کہ قوم شعیب کے ساتھ ہوا) آدبوچا، اس وقت انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خود اپنے اپنے اوپر ظلم کیا ہے، اور ہم اس عذاب کے حقدار ہیں۔