فهرس الكتاب

الصفحة 4985 من 6343

(14) واحدی نے مفسرین کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس آیت کریمہ میں جن وانس کے لئے زبردست دھمکی ہے اور قاسمی نے شہاب کے حالے سے لکھا ہے کہ اس آیت کریمہ میں صرف وعید ہی نہیں ہے، بلکہ اللہ کے نیک بندوں کے لئے ثواب کا وعدہ بھی ہے۔ اس لئے کہ (سنفرع لکم) کا معنی یہ ہے کہ اے جن و انس ! قیامت کے دن ہم تمہارا حساب لیں گے اور تم میں جو اچھے ہوں گے انہیں ان کے نیک اعمال کا اچھا بدلہ دیں گے اور جو برے ہوں گے انہیں سزا دیں گے اور جیسا کہ آیت (26) کی تفسیر میں لکھا جا چکا ہے، یہ بھی اللہ کی نعمت ہے کہ وہ اپنے عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق ظالموں کو سزا دے گا، اور نیکوں کو جنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے گا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟!

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت