فهرس الكتاب

الصفحة 2256 من 6343

(60) اس دن اللہ تعالیٰ جہنم کو کافروں کے سامنے لے آئے گا، وہ اسے دیکھیں گے اور اس کی غیظ و غضب بھری آواز سن کر شدید حزن وملال میں مبتلا ہوجائیں گے۔ یہ وہ کفار ہوں گے جن کی آنکھوں پر دنیا میں پردہ پڑگیا تھا اور جن کی قوت سماعت یکسر جاتی رہی تھی، اسلیے نہ ان دلائل و براہین سے انہیں کوئی فائدہ پہنچا جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرتی تھیں، اور نہ انہیں قرآن کریم کی تلاوت اور اس کی آیات میں غور وفکر کی توفیق ہوئی، اور ان کی قوت سماعت ایسی معدوم ہوگئی تھی کہ حق و ہدایت کی بات سننے سے بالکل ہی محروم ہوگئے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت