فهرس الكتاب

الصفحة 1008 من 6343

(34) اصحاب اعراف سرداران کفر وشرک کو پکا کر کہیں گے (جنہیں ان کی نشا نیوں سے پہچان لیں گے) کہا گئی تمہاری جماعت اور تمہارا خاندان وقبیلہ اور کہا ہے آج تمہارا استکبار؟ پھر جنت کی طرف دیکھیں گے تو وہاں ان کمزور لوگوں کو دیکھیں گے جنہیں کفار دنیا میں رذیل وذلیل سمجھتے تھے اور گمان کرتے تھے کہ اللہ اپنی رحمت سے انہیں چھوڑ کر ان رذیلوں کو کیسے نوازے گا، انہیں مخاطب کرکے کہیں گے کہ تم لوگ اب جنت میں داخل ہوجاؤ، وہیں ہمیشہ کے لیے رہو اب تمہیں کوئی غم وخوف لاحق نہیں ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت