فهرس الكتاب

الصفحة 3405 من 6343

(20) گزشتہ کافر قوموں کی طرح اللہ تعالیٰ نے قوم عاد کو بھی ان کے کفر وسرکچی کی وجہ سے ہلاک کردیا جو حضرموت کے قریب، احقاف، نام کی بستی میں رہتے تھے، اور ان کی ہدایت کے لیے ہود (علیہ السلام) کو بھیجا گیا تھا اور قوم ثمود کو بھی ان کے کفر و طغیان کی وجہ سے ہلاک کردیا جو وادی قری کے قریب، حجر، نام کی بستی میں رہتے تھے اور جن کی ہدایت کے لیے صالح (علیہ السلام) کو مبعوث کیا گیا تھا۔ اللہ نے کفار مکہ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ ان کے مکانوں کے کھنڈرات تمہیں اب بتادیں گے ہم نے انہیں ہلاک کردیا تھا شیطان نے ان کی بداعمالیوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنادیا تھا وہ اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بناتے تھے زمین میں شروفساد پھیلاتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ اچھے ہیں اور ان کے اعمال اچھے ہیں اس لیے راہ حق کی اتباع کی بات انہوں نے سوچی ہی نہیں حالانکہ وہ بظاہر اصحاب عقل وخرد تھے اگر چاہتے تو انبیائے کرام کی تعلیمات میں غوروفکر کرکے راہ حق کو پاسکتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت