فهرس الكتاب

الصفحة 914 من 6343

(115) محرمات کی تفصیل کی بعد اب ان گناہوں کا بیان ہو را ہے جنہیں یکسر چھوڑدینا واجب ہے، ظاہر اور پوشیدہ گناہ کی تفسیر میں علماء کے کئی اقوال ہیں: مجاہد کے نزدیک اس سے مراد کھلے اور پوشیدہ گناہ ہیں ل۔ قتادہ کے نزدیک کم یا زیادہ نیز پوشیدہ اور کھلے گناہ مراد ہیں۔ سدی نے نزدیک"ظاہر"سے مراد طوئفوں کے ساتھ زنا، اور باطن سے پوشیدہ داشتاؤں کے ساتھ زنا مراد ہے، عکرمہ کے نزدیک ظاہر سے مراد ان عورتوں سے شادی جن سے شادی کرنا حرام ہے۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں صحیح یہ ہے کہ آیت کا مفہوم عام ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ فرمایا ہے: آپ کہہ دیجئے کہ میرے رب نے ظاہر وباطن فواحش کر حرام کردیا ہے، آیت کا جو حصہ اس کے بعد آیا ہے وہ بھی اس معنی کی تائید کرتا ہے فرمایا کہ جو لوگ گناہ کریں گے انہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا، یعنی وہ گناہ چاہے ظاہر ہو یا باطن، امام احمد اور مسلم نے نواس بن سمعان (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گنا کے بارے میں پوچھا، تو آپ نے فرمایا، گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے، اور تمہیں پسند نہ ہو کہ لوگوں کو اس کی اطلاع ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت