(35) اللہ تعالیٰ نے اپنا مزید تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ جس اللہ نے رات اور دن بنائے ہیں وہی تمہارا رب ہے، وہی ہر چیز کا خلاق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر تم کیسے اسے چھوڑ کر اور اس سے منہ موڑ کر، بتوں کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہو اور ان کی عبادت کرتے ہو۔
آیت (63) میں کفار قریش کو خطاب کر کے کہا گیا ہے کہ جس طرح تم لوگ دلائل و براہین کی کثرت کے باوجود ایمان باللہ اور اس کی وحدانیت کے اقرار سے منہ موڑ رہے ہو، ہر زمانے میں اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے والوں کا یہی وتیرہ رہا ہے۔