فهرس الكتاب

الصفحة 4071 من 6343

(28) انبیائے کرام کے واقعات اور کچھ جنت و جہنم کے احوال بیان کرنے کے بعد، اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا کہ وہ مشرکین قریش کو ایک ایسی بات کہیں جس میں ان کے لئے ان کے کفر و شرک پر دھمکی کے ساتھ توحید فی العبادۃ کی دعوت بھی ہو، چنانچہ فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ کفار قریش سے کہہ دیجیے کہ میں اللہ کے عذاب سے ہر اس شخص کو ڈرانے والا ہوں جو کفر کی راہ اختیار کرے گا اور اللہ کے بجائے شیطان کی عبادت کرے گا اور ان سے آپ یہ بھی کہہ دیجیے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو اپنی ذات و صفات اور ربوبیت و عبادت میں تنہا اور لاشریک ہے اور اپنی تمام مخلوقات پر قاہر و غالب ہے اور آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک اور ان میں بلا شرکت غیرے تصرف کرنے والا ہے اور جب نافرمانوں کو سزا دیتا ہے تو کؤی اسے مغلوب نہیں کرسکتا اور ہر اس شخص کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے جو صدق دل سے اس کے حضور توبہ کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت