فهرس الكتاب

الصفحة 847 من 6343

(52) اس آیت کریمہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ابتدائے اسلام میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اکثر و بیشتر ایمان لانے والے کمزور مرد، عورتیں، غلام اور لونڈیاں تھیں، شرفائے قریش میں سے بہت کم لوگوں نے اسلام قبول کیا، جیسا کہ قوم نوح نے نوح (علیہ السلام) سے کہا تھا: کہ ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ تمہاری اتباع صرف حقیر لوگ کرتے ہیں۔ (ہود:27) اور جیسا کہ ہر قل نے ابو سفیان سے پوچھا تھا کہ اس کی ابتاع شرفاء لوگ کرتے ہیں یا کمزور لوگ؟ ابو سفیان نے کہا کہ کمزور لوگ۔ تو ہر قل نے کہا کہ رسولوں کی اتباع ایسے ہی لوگ کرتے ہیں، مشرکین مکہ ان کمزور مسلمانوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے، انہیں عذاب دیتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ کیا اللہ نے ہمیں چھوڑ کر ان پر احسان کیا ہے ؟ تو اللہ نے اس کے جواب میں یہاں فرمایا کہ کیا اللہ شکر کرنے والوں کو زیادہ نہیں جانتا ؟ بے شک اللہ ان کے اقوال وافعال اور دلوں کی پوشیدہ باتوں کو بھی جانتا ہے، اس لیے انہیں توفیق دیتا ہے راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے، ظلمتوں اور تا ریکیوں سے نکال کر ایمان واسلام کی روشنی میں پہنچا دیتا ہے، امام مسلم نے ابو ہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ اللہ تمہاری صورتوں اور تمہارے رنگوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت