سورۃ اللہب مکی ہے، اس میں پانچ آیتیں اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ اللہب
نام: اس سورت کا نام " اللہب" ہے، اسے سورۃ المسد بھی کہتے ہیں۔ جو آخری آیت کے آخری لفظ " مسد" سے ماخوذ ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس، ابن الزبیر اور عائشہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے رایت کی ہے کہ (تبت یدا ابی لھب وتب) مکہ میں نازل ہوئی تھی۔