(5) اللہ تعالیٰ نے ان کے اس کفر مکرر کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ تم کتنے نادان ہو کر اللہ تعالیٰ کے لئے جو خالق ارض و سماوات ہے، اس بات کو مشکل سمجھتے ہو کہ وہت مہیں دوبارہ زندہ کے ارے ! وہت و صرف ایک چیخ ہوگی، جس کے بعد تم سب زندہ ہو کر زمین پر ظاہر ہوجاؤ گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (14) میں دوبارہ زندہ کئے جانے کو " الساھرۃ" سے اس لئے تعبیر کیا گیا ہے کہ اس لفظ کا معنی جاگنے کے ہے اور دوبارہ زندہ ہونے کے بعد لوگوں کو پھر کبھی نیند نہیں آئے گی۔