فهرس الكتاب

الصفحة 5010 من 6343

(22) اور ان دونوں میں ایسی حوریں ہوں گی جن کی نظریں ان کے شوہروں سے کبھی نہیں ہٹیں گی، یعنی ان کے شوہر انتہائی خوبصورت ہوں گے، جن سے ایت محبت کی وجہ سے انہیں دوسروں پر نگاہ ڈالنے کا خیال بھی ان کے دلوں میں نہیں آئے گا اور یہی حال ان کے شوہروں کا ہوگا، یعنی وہ بیویاں اتنی خوبصورت ہوں گی کہ ان کے شوہر ان سے غایت درجہ محبت کریں گے اور دوسری عورتوں پر نگاہ ڈالنے کا ان کے دل میں خیال بھی نہیں گذرے گا۔

اور ان بیویوں کی ایک صفت یہ بھی ہوگی کہ سب باکرہ ہوں گی، ان اہل جنت شوہروں سے پہلے کسی انسان یا جن نے ان کے ساتھ ہمبستری نہیں کی ہوگی۔

بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ (لم یطمتھن انس قبلھم ولاجان) میں اس طرف اشارہ ہے کہ وہ بیویاں مباشرت کے بعد ہر بار با کرہ ہوجایا کریں گی۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ یہ آیت اور اس سورت کی بہت سی آیتیں دلیل ہیں کہ جو جن اللہ پر ایمان لائیں گے فرائض کی پابندی کریں گی اور گناہوں سے باز آئیں گے وہ جنت میں داخل ہوں گے اور وہ بیویاں حسن و جمال میں یاقوت و مرجان کی مانند ہوں گی، یعنی ان کے رنگ نہایت سرخ و سفید ہوں گے۔

آیت (60) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جو لوگ دنیا میں نیک عمل کریں گے، عدل و انصاف کا یہی تقاضا ہے کہ انہیں اچھا بدلہ دیا جائے یعنی گزشتہ آیتوں میں اہل جنت کے لئے جن نعمتوں کا ذکر آیا ہے، ان کے ساتھ عدل و انصاف کا ایسا ہی تقاضا تھا کہ ان کے نیک اعمال کا انہیں اتنا اچھا بدلہ دیا جائے گا۔

اور چونکہ جنت کی مذکور بالا نعمتوں کی یاد دہانی سننے والوں کو نیک عمل پر ابھارتی ہے، اسی لئے اللہ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت