فهرس الكتاب

الصفحة 3792 من 6343

27 یہ وہی دوسرا صور ہوگا جس کا ذکر ابھی اوپر آچکا ہے اور مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنا اور انہیں میدان محشر کی طرف ہانک کرلے جانا، بہت ہی آسان ہے پہلی چیخ کے ذریعہ تمام زندہ لوگ موت کے گھاٹ اتار دیئے جائیں گے اور دوسری چیخ کے ذریعہ دوبارہ زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے جہاں کافروں کو ان کے کفر کا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں ہوگا، بلکہ دنیا میں انہوں نے جس کفر و شرک اور ظلم و معاصی کا ارتکاب کیا ہوگا اسی کا پورا پورا بدلہ انہیں چکا دیا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت