فهرس الكتاب

الصفحة 4644 من 6343

(9) جو دیہاتی منافقین، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عمرۃ الحدیبیہ کے لئے جانے سے بہانہ بنا کر پیچھے رہ گئے تھغ، انہی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی ہے کہ جب آپ اپنے مخلص صحابہ کرام کے ساتھ خیبر فتح کرنے کے لئے روانہ ہوں گے تو وہ مال غنیمت کی لالچ میں آپ کے ساتھ جانا چاہیں گے، آپ انہیں اپنے ساتھ جانے کی اجازت نہیں دیجیے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے خیبر کے اموال غنیمت کا وعدہ صرف ان صحابہ سے کیا ہے جو حدیبیہ کی صلح کے وقت وہاں موجود تھے، دوسروں کے لئے ان میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

(یریدون ان یبدلوا کلام اللہ) کا مجاہد، قتادہ اور جو یبر وغیرہم نے یہی مفہوم بیان کیا ہے، یعنی یہ دیہاتی منافقین اہل حدیبیہ سے اللہ کے کئے گئے وعدے کو بدل دینا چاہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا، آپ ان سے کہہ دیجیے کہ تم ہمارے ساتھ نہیں جاؤ گے، کیونکہ اللہ نے ہمارے مدینہ واپس آنے سے پہلے ہی ہمیں خبر دے دی ہے کہ خیبر کا مال غنیمت صرف ان کو ملے گا جو عمرۃ الحدیبیہ میں شریک ہوئے تھے۔

اس کے بعد اللہ نے ان منافقین کے بارے میں بتایا کہ وہ لوگ آپ کی یہ بات سن کر مسلمانوں سے کہنے لگیں گے کہ تم لوگ ہم سے حسد کرتے ہو، اسی لئے ہمیں اپنے ساتھ جانے سے روک رہے ہو، یعنی یہ اللہ کا حکم نہیں ہے، بلکہ تم ہم سے حسد کی وجہ سے ایسی بات کہہ رہے ہو۔

آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فہم دین میں ان کی بے مائگی بیان کی ہے کہ وہ لوگ دین کی تو قطعی کوئی سمجھ نہیں رکھتے ہی، صرف تھوڑی سی سمجھ امور دنیا کی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے اپنے نفاق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت