فهرس الكتاب

الصفحة 2471 من 6343

41۔ مشرکین مکہ نے رسول اللہ سے پوچھا کہ قیامت کے دن ان پہاڑوں کا کیا حال ہوگا؟ تو اللہ نے آپ سے فرمایا آپ انہیں جواب دے دیجیے کہ میرا رب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر ریت بنا دے گا، پھر روئی کے گالے کی طرح انہیں فضا میں اڑا دے گا اور ان کی جگہیں برابر اور چکنی ہوجائیں گی جن میں نہ کوئی پودا ہوگا اور نہ کوئی عمارت اور نہ زمین کا کوئی حصہ اونچا نیچا ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت