فهرس الكتاب

الصفحة 1607 من 6343

(1) حروف مقطعات کے بارے میں کہا جاچکا ہے کہ ان کا مقصود اصلی صرف اللہ جانتا ہے، اس بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ قرآن انہیں حرف سے مرکب ہے جن سے انسان کا کلام مرکب ہوتا ہے، لیکن اہل عرب میں سے کوئی بھی ایسا کلام نہ لاسکا، یہ اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے۔

(کتاب مبین) سے مراد قرآن کریم ہے، یہ اللہ کی وہ کتاب ہے جو حلال و حرام، شریعت کے حدود، اور ان تمام امور کو بیان کرتی ہے جو بنی نوع انسان کو زندگی میں پیش آتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت