فهرس الكتاب

الصفحة 2913 من 6343

16۔ یہاں سے چند انبیائے کرام اور ان کی قوموں کے واقعات بیان کیے جا رہے ہیں، تاکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی جائے کہ کفار مکہ آپ کی جو تکذیب کر رہے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گذشتہ مشرک قوموں نے بھی اپنے انبیاء کی اسی طرح تکذیب کی تھی۔ اس لیے آپ دل چھوٹا نہ کیجئے اور پیغام رسانی کے کام میں دلجمعی کے ساتھ لگے رہئے۔ نیز یہ واقعات اس لیے بھی بیان کیے جا رہے ہیں، تاکہ مشرکینِ مکہ ان سے عبرت حاصل کریں کہ اگر وہ بھی اپنے کفر و سرکشی پر اڑے رہے تو ان کا انجام بھی انہی قوموں جیسا ہوسکتا ہے

اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو تورات دی، اور ان کے بھائی ہارون کو ان کا مددگار بنایا، اور انہیں حکم دیا کہ وہ فرعون، ہامان اور قبطیوں کے سامنے توحید کی دعوت پیش کریں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، لیکن فرعون اور فرعونیوں نے اللہ کی آیتوں اور معجزات کو جھٹلا دیا اور موسیٰ و ہارون کی دعوت توحید قبول کرنے سے انکار کردیا، تو اللہ نے انہیں بحر قلزم (بحر احمر) میں غرق کردیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت