فهرس الكتاب

الصفحة 3232 من 6343

18۔ قوم ثمود کے شہر (حجر) میں نو آدمی ایسے تھے جو پوری قوم کو خراب کرتے تھے اور صالح (علیہ السلام) کی تکذیب پر لوگوں کو بھارتے تھے۔ انہی کی سفارش کے نتیجہ میں قدار بن سالف نے (جو ان میں سے ایک تھا) صالح (علیہ السلام) کی اونٹنی کو ہلاک کردیا، اور خود انہیں بھی رات میں قتل کردینے کی سازش کی، اور اللہ کے نام کی قسم کھائی کہ ہم سب مل کر صالح اور اس کے ماننے والوں کو قتل کردیں گے اور ان کے رشتہ داروں سے کہہ دیں گے کہ ان کے قتل کیے جانے کی ہمیں کوئی خبر نہیں ہے، اور ہم اپنی بات میں سچے ہیں۔

آیت 50 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے ہمارے نبی اور ان کے پیروکاروں کے قتل کی ناکام سازش کی، اور ہم انہیں اس طرح کشاں کشاں ان کے مقتل کی طرف لے گئے۔ چنانچہ اے میرے نبی ! دیکھ لیجئے کہ ان کی سازش ان کے گلے کا پھندا بن گئی اور ہم نے ان تمام کو ان کے ظلم و کفر کی وجہ سے ایک ساتھ ہلاک کردیا، اور اب ان کے مکانات خالی اور گرے پڑے ہیں، کوئی نہیں جو انہیں آباد کرے، بے شک سمجھدار لوگوں کے لیے ان کے اس واقعہ میں بڑی عبرت کی باتیں ہیں، اور جو صالح پر ایمان لے آئے تھے اور تقوی کی راہ اختیار کی تھی، ہم نے انہیں اس عذاب سے بچا لیا (یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ اس سے پہلے الاعراف، ہود اور الشعراء میں گزر چکا ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت