(40) مشرکین عرب اس زعم باطل میں مبتلات ھے کہ فرشتے اور ان کے دیگر جھوٹے معبود قیامت کے دن ان کے لئے سفارشی بنیں گے، اسی لئے ان کی عبادت کرتے تھے۔ اس آیت کریمہ میں ان کے اسی مشکانہ عقیدہ کی تردید کی گئی ہے کہ وہ معبود ان باطل کسی کے لئے شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں، شفاعت تو اللہ کی اجازت سے صرف اس کے وہ بندے کسی کے لئے کریں گے جو اللہ کی وحدانیت کے صدق دل سے قائل ہوں گے اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔