(1) یہاں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا ہے کہ ان پر جو قرآن کریم بذریعہ وحی نازل ہوتا ہے اس کی تلاوت سے پہلے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھا کریں، نیز انسان کو خبر دی ہے کہ تمام مخلوقات کا خلاق وہی تنہا ہے اور اس نے انسان کو لوتھڑے یعنی ایک غلیظ منجمد خون سے پیدا کیا ہے، جو چالیس دن تک رحم مادر میں نطفہ کی شکل میں رہتا ہے، پھر منجمد خون کا ایک لوتھڑا بن کر رحم مادر سے چیک جاتا ہے، پھر چالیس دن کے بعد گوشت کا ایک ٹکڑا بن جاتا ہے، پھر یا تو امر الٰہی کے مطابق اس کی تخلیق مکمل ہوجاتی ہے، یا رحم سے گوشت کے ایک ٹکڑے کی شکل میں باہر نکل جاتا ہے۔