فهرس الكتاب

الصفحة 2877 من 6343

39۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب کو اللہ نے پیدا کیا ہے، سب اسی کے مملوک اور غلام ہیں وہ جیسے چاہتا ہے ان میں تصرف کرتا ہے اور جو چاہتا ہے فیصلہ کرات ہے، اس کے فیصلوں میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا، اور اس نے اپنا رسول اس لیے بھیجا ہے تاکہ اس کی اتباع کی جائے، جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈر کر رہنا چاہیے کہ کہیں وہ اس کی گرفت میں نہ آجائیں، وہ ذات برحق انسانوں کے تمام ظاہر و باطن کو جانتا ہے، اور قیامت کے دن سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے، اس دن وہ انہیں ان کے تمام اقوال و اعمال کی خبر دے گا اور جو لوگ دنیا میں اس کے رسولوں کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں دردناک عذاب میں مبتلا کرے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت