فهرس الكتاب

الصفحة 4802 من 6343

(8) قرآن کریم کے عام قاعدہ کے مطابق اہل جہنم کا انجام بدبیان کئے جانے کے بعد اہل جنت کے لئے تیار نعمتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دنیا میں شرک و معاصی سے بچنے والے قیامت کے دن جنتوں اور باغوں میں ہوں گے، اور ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والی نعمتیں ہوں گی، وہاں وہ اللہ کی طرف سے عطا کی گئی نعمتوں سے خوب راحت و لذت پائیں گے اور ایک بہت بڑی نعمت یہ ہوگی کہ ان کا رب جہنم سے ان کی آزادی کا اعلان کر دے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ دنیا میں تم جو اعمال صالحہ کرتے تھے ان کے سبب اب اس جنت کی بے مثال نعمتوں میں سے جو چاہو کھاؤ پیو، یہاں تمہارے عیش و آرام میں کوئی خلل نہیں ڈالے گا، اور نہ تمہیں اب موت لاحق ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت