فهرس الكتاب

الصفحة 4534 من 6343

(12) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا ہے کہ اے میرے نبی ! ہم نے آپ کو بہت ہی واضح دین اور روشن شریعت دی ہے جو آپ سے پہلے تمام انبیاء کا دین رہا ہے، آپ اسی پر گامزن رہئے، اور اپنی امت کو اسی کا حکم دیجیے اور جنہیں اللہ کی توحید اور اس کے دین و شریعت کا علم نہیں، چاہے وہ کفار مکہ ہوں یا یہود و نصاریٰ، ان کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے۔ اگر آپ ان کی خواہشات کی اتباع کریں گے، تو یہ لوگ اللہ کے عذاب کو آپ سے نہیں ٹال سکیں گے۔

آیت (19) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دشمنان اسلام، مومنوں کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، لیکن اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، اس لئے کہ اللہ کی نصرت و تائید سے وہ محروم ہیں، جبکہ اہل تقویٰ مومنوں کو اس کی نصرت و تائید حاصل ہے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت (257) میں فرمایا ہے: (اللہ ولی الذین امنوا یخرجھم من الظلمات الی النور والذین کفروا اولیاؤھم الطاغوت یخرجونھم من النور ال الظلمات) " ایمان والوں کا کار ساز خود اللہ تعالیٰ ہے، وہ انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور کافروں کے اولیاء شیاطین ہیں، وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں۔ "

آیت (20) میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت بیان فرمائی ہے کہ اس میں جو احکام شریعت اور جو براہیم و دلائل بیان کئے گئے ہیں ان میں غور و فکر کرنے سے قلب مومن میں ایسی بصیرت پیدا ہوتی ہے کہ وہ نافع و ضار اور حق و بطال کے درمیان تفریق کرنے لگتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو مومنوں کے لئے منبع ہدایت و رحمت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت