(7) اللہ نے آسمانوں سے کثیر المنفقت پانی برسایا ہے، جس کے ذریعہ اس نے پھلدار درخت اگائے اور گیہوں، جو اور دوسرے دانے اگائے، اور کھجوروں کے لمبے لمبے درخت اگائے، جن کے پھلوں کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیں۔ اللہ نے یہ ساری چیزیں اپنے بندوں کی روزی کے لئے پیدا کی ہیں۔
اور اللہ نے پانی کے ذریعہ قحط زدہ مردہ زمینوں میں جان ڈال دی ہے اور ان میں قسم قسم کے پودے، پھول اور پھل اگ آئے، جس طرح اللہ کی قدرت سے پانی کے ذریعہ مردہ زمین میں جان پڑگئی، اسی طرح قیامت کے دن مردے اپنی قبروں سے زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے۔