فهرس الكتاب

الصفحة 3532 من 6343

(26) مفسرین لکھتے ہیں، کفار مکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بار بار پوچھتے تھ کہ وہ قیامت جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اور جس سے ہمیں ڈراتے ہو وہ آخر کب آئے گی؟ قرآن کریم نے ان کے اس استہزاء آمیز سوال کا جواب مختلف آیتوں میں اور مختلف انداز میں دیا ہے، یہ آیت کریمہ بھی ان کے اسی سوال کا جواب ہے اور اس جواب کے ساتھ اللہ نے دیگر چار چیزوں کا بھی ذکر کیا ہے، جن کا علم اس کے سوا کسی کو نہیں ہے بخاری و مسلم اور دیگر ائمہ حدیث نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پانچ باتوں کا تعلق غیبی امور سے ہے، انہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے کل کیا ہوگا ؟ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے، قیامت کب آئے گی؟ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے، رحم مادر میں کیا ہے؟ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے، بارش کب ہوگی؟ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ اس کی موت کہاں واقع ہوگی؟ صرف اللہ جانتا ہے، وما توفیقی الا باللہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت