(9) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان ان منکرین قیامت سے کہا کہ جس فرشتہ موت کے ذمہ تمہاری روحوں کے قبض کرنے کا کام لگایا گیا ہے، جب تمہاری موت کی مقرر گھڑی آجائے گی تو وہ تمہاری روحوں کو قبض کرلے گا، اور تم دنیا سے رخصت ہوجاؤ گے پھر جب قیامت آئے گی تو اللہ تعالیٰ تم سب کو زندہ کرے گا اور میدان محشر میں حساب و جزا کے لئے لاکھڑا کرے گا۔