94۔ اس آیت میں اللہ نے خبر دی ہے کہ تمام مخلوقات کا معبود صرف اللہ ہے، اس کے بعد اللہ نے قسم کھا کر کہا ہے کہ قیامت کے دن وہ تمام بنی نوع انسان کو ضرور جمع کرے گا، اور ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ چکائے گا، پھر کہا کہ اللہ کی بات سے بڑھ کر کس کی بات سچ ہوسکتی ہے