(142) اس کا تعلق اوپر کی آیت سے ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے جانوروں کی حلت وخرمت کے بارے میں مشر کین کے خود ساختہ احکام کی تر دید کی ہے جانوروں کئی قسم کے ہوتے ہیں، بعض بوجھ اٹھاتے ہیں اور بعض کو ذبح کرنے کے لیے زمین پر لٹا دیا جاتا ہے،"فرش"کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے بال اور اون سے بستر تیار کیا جاتا ہے، ابن عباس رضی للہ عنہ کے نزدیک"حمولتہ"سے مراد وہ بڑتے جانور ہیں جو بار برداری کے لیے ہوتے ہیں، اور: فرش"سے مراد چھوٹے چھوٹے جانور ہیں جن کا گوشت کھایا جاتا ہے۔"
اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ ج اس نے انواع واقسام کے پھل، زرعی پیداوار اور جانور تمہیں بطور رزق دیئے ہیں، انہیں تم اپنے جسم وجان کی حفاظت کے لیے کھاؤ اور دیکھو، ان کی حلت وحرمت کے بارے میں شیطان کے اوامر احکام کی ابتاع نہ کرو، اس لیے کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔