فهرس الكتاب

الصفحة 4516 من 6343

سورۃ الجاثیہ مکی ہے، اس میں سینتس آیتیں اور چار رکوع ہیں

تفسیر سورۃ الجاثیہ

نام: آیت (28) (وتری کل امۃ جاثیہ کل امۃ تدعی الی کتابھا الیوم تجزون ماکنتم تعملون) سے ماخوذ ہے۔

زمانہ نزول: حسن، جابر اور عکرمہ کے نزدیک پوری سورت مکی ہے۔ ماوردی نے لکھا ہے کہ ابن عباس اور قتادہ کے نزدیک آیت (14) کا پہلا حصہ (قل للذین امنوا یغفروالذین لایرجون ایام اللہ) مدنی ہے۔

مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ سورت سورۃ الدخان کے بعد نازل ہوئی اور دونوں کے مضامین میں تشابہ پایا جاتا ہے۔ دونوں میں توحید و آخرت سے متعلق مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے اور ان کے شبہات کی تردید کی گئی ہے اور دونوں ہی میں قرآن کریم کی دعوت کو ٹھکرانے پر انہیں دھمکی دی گئی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت