-4 ابن جریر نے اس کا مفہوم یہب یان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم ازلی کے مطابق لوح محفوظ میں یہ بات لکھ دی ہے کہ اکثر وبیشتر کفار قریش ایمان نہیں لائیں گے اور پوری زندگی کفر پر اصرار کریں گے اور اسی حال میں ان کی موت آجائے گی بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ یہاں ' دقول" سے سورۃ ص آیت 85 (لاملان جھنم منک وممن تبعک) مراد ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو اس کے پیروکاروں کے بارے میں کہی تھی وہ بات ان کافروں کے حق میں (بحیثیت پیرو کار ان ابلیس) ثابت ہوگئی ہے کہ یہ لوگ جہنم کے ایندھن بنیں گے۔