فهرس الكتاب

الصفحة 5644 من 6343

(5) چار معترضہ آیتوں کے بعد، جن میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وحی کا علم حاصل کرنے کی تعلیم دی ہے، پھر آخرت، اس کی نعمتوں اور اس کے عذاب کا ذکر آگیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو کفر آخرت کی نصیحت کی ہے اور کہا ہے کہ تم دنیا اس کی لذتوں اور شہوتوں کے پیچھے دوڑتے ہو اور فکر آخرت سے غافل ہوگئے ہو اس لئے کہ دنیا کی لذتیں فوراً حاصل ہوجاتی ہیں اور آخرت کی نعمتیں نگاہوں سے اوجھل ہیں حالانکہ اگر تم عقل و خرد سے کام لیتے، دائمی انجام پر تمہاری نگاہ ہوتی، تو آخرت کو دنیا پر ترجیح دیتے اور قیامت کے دن تمہیں ایسی دائمی خوش ملتی جس کے بعد کبھی بدبختی اور دکھ اور مصیبت تمہارے قریب پھٹکتی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت