تفسیر سورۃ المرسلات
نام: پہلی آیت میں ہی " المرسلات" کا لفظ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے، اس کا دوسرا نام " سورۃ العرف" بھی ہے، لفظ " العرف" بھی پہلی ہی آیت میں آیا ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت مکی ہے، فتادہ نے صرف آیت (84) (واذا قبل لھم ارکعوا لایرکعون) کو مدنی کہا ہے، ابن مسعود (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ منیٰ کے ایک غار میں تھے تو سورۃ " والمرسلات عرفاً" نازل ہوئی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھتے جاتے تھے اور میں ان سے حاصل کرتا جاتا تھا، الحدیث