فهرس الكتاب

الصفحة 4528 من 6343

(7) ذیل کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنی بعض نعمتوں کا ذکر کیا ہے، جن سے بنی نوع انسان استفادہ کرتے ہیں، اور جو ایمان باللہ کی دعوت دیتی ہیں اور اس کی طاعت و بندگی پر ابھارتی ہیں اور مقصود اہل قریش کو اللہ کی قدرت و وحدانیت اور اس کے احسانات کا قائل کرنا ہے تاکہ ایمان لے آئیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسی نے تمہارے لئے سمندر کو مسخر کردیا ہے تاکہ اس کے حکم سے تمہاری کشتایں اس میں چلتی رہیں اور اتکہ تم اس کی نعمتیں حاصل کرو۔ چنانچہ آدمی کشتیوں کے ذریعہ سفر کر کے دوسرے شہروں میں علم حاصل کرنے اور تجارت کے لئے جاتا ہے، اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اور سمندروں میں غوطے لگا کر موتی نکالتا ہے اور نوع بہ نوع مچھلیوں کا شکار کرتا ہے۔

ان نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان اپنے اس خالق ور ازق کا شکر ادا کرے جس نے یہ نعمتیں دی ہیں اور صرف اسی کی عبادت کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت