(18) گذشتہ آیت میں بتایا گیا ہے کہ آسمانوں اور ازمین کا مالک صرف اللہ ہے اور اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ دلیل و نہار میں جو کچھ پایا جاتا ہے اس کا ما لک صرف اللہ ہے اور معلوم ہے کہ آسمان و زمین کے علاوہ کوئی مکان نہیں اور دلیل ونہار کے علاہ کوئی زمان نہیں اس لیے معلوم ہوا کہ مکان اور اس کے تمام موجودات اور زمان اور اس میں وقوع پذیر ہونے والے تمام حوادث کا مالک صرف اللہ ہے۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔