12۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دی، تو ایک سچ مچ کا سانپ بن کر دوڑنے لگی، کہتے ہیں کہ وہ سانپ کچھ دیر کے بعد فرعون کی طرف بڑھنے لگا، تو اس نے ڈر کے مارے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ تمہارے اس رب کی قسم جس نے تمہیں بھیجا ہے، اسے پکڑ لو، موسیٰ (علیہ السلام) نے اسے پکڑ لیا، تو وہ لاٹھی بن گیا، اور انہوں نے اپنے گریبان سے اپنا ہاتھ نکالا، تو وہ بغیر برص کی بیماری کے خوبصورت چمکتا ہوا نظر آنے لگا