(23) اس آیت کریمہ میں اسا سی محر مات اور بنیادی گناہوں کی حرمت بیان کی گئی ہے،: فواحش"مراد وہ بڑے گناہ ہیں جن کا تعلق شرمگا ہوں سے ہوتا ہے، اور"اثم"سے مراد ہر گناہ ہے اور"بغیی"سے مراد لوگوں پر ظلم اور زیادتی ہے اور اللہ تعالیٰ پر افترپردازی یہ ہے کہ کسی کو اس کا بیٹا بنایا جائے ی احلت وحرمت کے خود ساختہ احکام کو اللہ کی طرف منسوب کیا جائے۔"