فهرس الكتاب

الصفحة 923 من 6343

(129) یعنی جس طرح ہم نے کافر جنوں اور انسانوں کو ایک دوسرے کا دوست اور چاہنے والا بنا دیا کہ انسانوں نے جنوں کے ذریعہ پناہ حاصل کرنا چاہا۔ اور اس کے بدلے میں جنوں کی تعظیم کی گئی ہے، اور جب عذاب کی گھڑی آن پہنچی تو ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگے، ہم ظالموں کے ساتھ ہمیشہ ان کے کفر وعدو ان کی وجہ سے ایسا ہی بر تاؤ کرتے ہیں کہ پہلے تو انہیں کفر وطغیان میں ایک دوسرے کا دوست بنا تے ہیں، اور جب اللہ کا عذاب انہیں آدبو چتا ہے، تو ایک دوسرے سے اظہار براءت کرنے لگتے ہیں۔ ایک دوسرا معنی یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہم ظالموں جنوں کو ظالم انسانوں پر مسلظ کردیتے ہیں۔ اس تیسرے تفسیر کے مطابق اس آیت میں ظالموں کے لیے ایک دھمکی ہے کہ جو شخص ظلم و بر بریت سے باز نہیں آتا اس پر اللہ تعالیٰ اس سے بڑے ظالم کو مسلظ کردیتا ہے ،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت