(2) " کتاب" سے مراد قرآن کریم ہے اور آیت کا معنی یہ ہے کہ یہ کتاب جس کی تلاوت کی جا رہی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کردہ ہے، یہ کسی انسان کا کلام نہیں جسے جھوٹ اللہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے نہ یہ جادو ہے نہ کہانت اور نہ اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں۔