فهرس الكتاب

الصفحة 2801 من 6343

36۔ پھر شدت کرب و بلا سے گھبرا کر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال کر دوبارہ دنیا میں بھیج دے اگر ہم نے پھر کفر و شرک کی راہ اختیار کی تو واقعی ہم ظالم ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ انہیں ٹھکرا دے گا اور اس طرح انہیں دھتکار کر چپ کردے گا جس طرح کتے کو دھتکار کر بھگا دیا جاتا ہے، اور اس کا سبب بیان کرتے ہوئے ان سے کہے گا کہ دنیا میں میرے مومن بندے اپنے ایمان و عمل کے وسیلہ سے مجھ سے مغفرت و رحمت طلب کرتے تھے تو تم ان کی عبادتوں اور دعاؤں کا مذاق اڑاتے تھے، آج میں نے انہیں ان کے صبر کے بدلے میں جنت دے دی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت