اس آیت میں یہ بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان نیک بندوں کو ان کی توحید، اللہ پر توکل کامل اور گناہوں سے معافی مانگنے کی وجہ سے دنیا میں بھی کامیابی دی، اور آخرت میں اپنے فضل و کرم سے انہیں جنت دے گا، آیت کے آخر میں اللہ نے ان کا اچھے نام کے ساتھ ذکر کر کے ان سے محبت کا اظہار کیا۔