سورۃ محمد مدنی ہے، اس میں اڑتیس آیتیں ہیں، اور چار رکوع ہیں
تفسیر سورۃ محمد
نام: آیت (2) (والذین امنوا وعملوا الصالحات و امنوا بمانزل علی محمد وھو الحق من ربھم کفر عنھم سیئاتھم واصلح بالھم) سے ماخوذ ہے اس سورت کا ایک دوسرا نام " قتال" بھی ہے، جو آیت (20) (فاذا انزلت سورۃ محکمۃ وذکر فیھا القتال رایت الذین فی قلوبھم مرض ینظرون الیک نظر المغشی علیہ من الموت) سے ماخوذ ہے۔
زمانہ نزول: ماوردی کا قول ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے، ابن عباس اور قتادہ نے آیت (13) (وکاین من فریۃ ھی اشد قوۃ من قریتک) کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آیت حجتہ الوداع کے بعد مکہ سے روانگی کے وقت نازل ہوئی تھی، اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو جاری تھا۔