فهرس الكتاب

الصفحة 4513 من 6343

(18) اہل تقویٰ مومنوں کو قایمت کے دن جو نعمت بھی ملے گی، وہ اللہ کا ان پر محض فضل و کرم ہوگا، کوئی شخص اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں ہرگز داخل نہیں ہوگا، صحیحین کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: جان لو کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہیں پہنچائے گا۔ لوگوں نے پوچھا، اے اللہ کے رسول ! آپ کو بھی؟ آپ نے فرمایا: ہاں مجھے بھی مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل و کرم سے ڈھانک لے گا۔

آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہنم کی آگ سے نجات اور دخول جنت وہ عظیم کامیابی ہوگی جس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ سورۃ آل عمران آیت (185) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (فمن زحزح عن النار و ادخل الجنۃ فقد فاز) " جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا وہ کامیاب ہوگیا۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت