فهرس الكتاب

الصفحة 576 من 6343

87۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اطاعت رسول کی اہمیت بیان کی ہے، اور بتایا ہے کہ کوئی شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کر کے اللہ کا فرمانبردار نہیں بن سکتا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کی خلاف ورزی کر کے اللہ کی بندگی نہیں ہوسکتی۔ جیسا کہ ابھی کچھ ہی دیر پہلے آیت 59 کی تفسیر کے ضمن میں اس کی تفصیل آچکی ہے۔

اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ جو لوگ آپ کی اطاعت سے روگردانی کرتے ہیں انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے، آپ کی ذمہ داری تو صرف ہمارا پیغام ان تک پہنچا دینا تھا، وہ آپ نے کردیا، اب جو شخص آپ کی اتباع کرے گا، وہ نیک بخت ہوگا اور جہنم سے نجات پا جائے گا اور جو روگردانی کرے گا، وہ دنیا و آخر میں خسارہ پائے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت