فهرس الكتاب

الصفحة 6039 من 6343

(3) گزشتہ آیتوں میں انسانوں اور دیگر تمام مخلوقات کی عام رہنمائی کے تذکرے کے بعد، اب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خاص ہدایت و رہنمائی کی بات آئی یہ کہ اے میرے نبی ! آپ کو بشارت دی جاتی ہے، جو قرآن کریم بذریعہ جبریل آپ پر نازل ہوتا ہے، اسے آپ ہرگز نہیں بھولیں گے اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا ابدی کلام ہے جسے رہتی دنیاتک باقی رہنا ہے، تاکہ انسانیت اس سے روشنی حاصل کرتی رہے۔

ابتدائے اسلام میں جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تو آپ اسے یاد کرلینے کے لئے جلدی کرتے، تو اللہ نے آپ کو اطمینان دلایا کہ یہ قرآن کے دل پر نقش ہوجائے گا، آپ اسے ہرگز نہیں بھولیں گے، اس لئے جلدی نہ کیجیے اور جب تک جبریل آپ پر وحی اتارتے رہیں آپ نہایت سکون و اطمینان کے ساتھ اسے سنتے رہئے۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات کئی دیگر آیتوں میں بھی کہی ہے۔ سورۃ القیامہ آیات (16/17) میں (لاتجرک بہ لسانک لتعجل بہ ان علینا جمعہ وقرانہ) " اے میرے نبی ! آپ قرآن کو جلدی یاد کرنے کے لئے اپنی زبان کو حرکت نہ دیجیے، اس کا جمع کرنا اور آپ کی زبان پر اسے جاری کرنا ہماری ذمہ داری ہے" اور سورۃ طہ آیت (114) میں آیا ہے: (ولاتعجل بالقران من قبل ان یقضی الیک وحیہ) " اور آپ قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیجیے اس سے پہلے کہ آپ کی طرف جو وحی کی جاتی ہے وہ پوری کردی جائے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت