فهرس الكتاب

الصفحة 3400 من 6343

(18) جب وہ فرشتے لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو انہیں دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوئے اور نہایت کبیدہ خاطر ہوئے کہ اب کیا ہوگا ان خوبصورت نوجوانوں کو بدمعاش لوطیوں سے کیسے بچاؤں فرشتوں نے ان کی پریشانی بھانپ کر کہا کہ آپ ہمارے بارے میں نہ ڈریے اور آپ کے خاندان کے جو کفار ہلاک کردیے جائیں ان کا غم نہ کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے مسلمان رشتہ داروں کو بچالیں گے سوائے آپ کی کافر بیوی کے جسے بہرحال کافروں کے ساتھ ہلاک ہوجانا ہے ہم اس بستی والوں پر ان کے فسق وفجور کی وجہ سے جسمانی عذاب نازل کرنے والے ہیں، چنانچہ جبرائیل نے ان پر پتھروں کی بارش کردی اور انہیں زمین سے اکھاڑکر اوندھے منہ الٹ دیا، جہاں اب، بحر میت، پایا جاتا ہے اور ان کی تاریخ کو عقل ہوش والوں کے لیے درس عبرت بنادیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت